12 جنوری ، 2014
جہلم…منی لندن یعنی جہلم میں بینک سے 17 لاکھ روپے نکال کر جلا دینے کے واقعے کا تیسرے روز بھی چرچا رہا۔ کرنسی جلانے والی دو بہنوں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔یہ پاکستان کا ایک چھوٹا سا شہر جہلم ہے، جہاں کے پر سکون شہریوں میں گزشتہ روز سے دو بہنوں نے کھلبلی مچا رکھی ہے۔ گزشتہ روز دو بہنوں نے نیشنل بینک سے 17 لاکھ روپے نکلوائے، انہیں قینچی سے کاٹا اور پھرآگ لگادی۔لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم نے دیکھا کہ خواتین ایسا کررہی ہیں، روکنے کی کوشش لیکن بندوق تان لی اورکہاچلے جاوٴ۔ہر شخص 17لاکھ روپے جلانے والی بہنوں کے بارے میں جاننے کو بیتاب ہے۔ دوسری جانب دونوں بہنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔ہم نے پتا کرایا ہے،دونوں بہنیں کسی بیماری میں مبتلا ہیں،ان کے خلاف کارروائی کا امکان کم ہے۔جہلم کو منی لندن کہنے کی ایک وجہ یہاں کے باسیوں کے یہاں دولت کی ریل پیل ہے۔ اس کے باوجود 17 لاکھ روپے شعلوں کی نذر کردینا،اپنی نوعیت کا منفرد واقعہ ہے۔