پاکستان
12 جنوری ، 2014

اسلام آباد اورراولپنڈی پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن، 53 مشتبہ افراد زیرحراست

اسلام آباد اورراولپنڈی پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن، 53 مشتبہ افراد زیرحراست

اسلام آباد/راولپنڈی…اسلام آباد اورراولپنڈی پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کرکے 53 مشتبہ افراد کوحراست میں لے لیا۔ذرائع کے مطابق سوہان اورنیوشکریال میں آپریشن مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ حراست میں لیے گئے 9 افراد مختلف وارداتوں میں ملوث ہیں۔ سرچ آپریشن میں400 پولیس اہل کاروں اور50 کمانڈوز نے حصہ لیا۔

مزید خبریں :