12 جنوری ، 2014
کراچی …کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رینجرز نے کارروائی کرکے کالعدم تنظیم کے 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق اورنگی ٹاوٴن کے علاقے بنارس میں رینجرز نے کالعدم تنظیموں کے خلاف ٹارگٹڈ کارروائی کرکے 9 افراد کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش کی جارہی ہے۔