پاکستان
12 جنوری ، 2014

لاہور: تحریک انصاف کی رہنما نیلم اشرف کے بیٹے کا قتل ، دو افراد گرفتار

لاہور: تحریک انصاف کی رہنما نیلم اشرف کے بیٹے کا قتل ، دو افراد گرفتار

لاہور…لاہور میں پولیس نے تحریک انصاف کی رہنما نیلم اشرف کے بیٹے نعمان کے قتل کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے پولیس کے مطابق وارث نامی شخص کی اطلاع پر نیلم اشرف کے بیٹے نعمان اشرف کی لاش نشتر کالونی کے علاقے سے ملی تھی۔ مقتول کی جیب سے نقدی اور موبائل فون کے ساتھ پستول بھی ملا۔ ابتدائی طور پر یہ واقعہ خودکشی لگتا تھا۔ لیکن لاش کی اطلاع دینے والے شخص سے تفتیش کی گئی تو معلوم ہوا کہ وہ مقتول کا بزنس پارٹنر ہے اور دونوں میں لین دین پر جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق وارث نے عبدالرشید کے ساتھ مل کر نعمان کو قتل کر دیا ، پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید خبریں :