پاکستان
12 جنوری ، 2014

وہاڑی : گگومنڈی کے قریب ویگن کی کیری ڈبے سے ٹکر ، 3 افراد جاں بحق

وہاڑی : گگومنڈی کے قریب ویگن کی کیری ڈبے سے ٹکر ، 3 افراد جاں بحق

وہاڑی…وہاڑی کے قصبے گگومنڈی کے قریب موٹرسائیکل کوبچاتے ہوئے ویگن کیری ڈبے سے جاٹکرائی ،حادثے میں3 افراد جاں بحق اور12زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق لاہور روڈ پر حاجی آباد موڑ کے قریب موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے ویگن کیری ڈبے سے ٹکراگئی جس سے کیری ڈبے میں سوار7 سالہ بچہ فیصل ،خاتون خورشید بی بی اورڈرائیورعدنان موقع پر جاں بحق ہوگئے۔حادثے میں12 افرادزخمی بھی ہوئے،جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وہاڑی منتقل کردیاگیا،3زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

مزید خبریں :