12 جنوری ، 2014
چار سدہ… چارسدہ میں جائیداد کے تنازعے پر مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔عمر زئی پولیس کے مطابق علاقہ ترنگزئی میں دو فریقین کے مابین جائیداد کے تنازعے پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اس واقعہ میں فائرنگ سے ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی جاری ہے۔