12 جنوری ، 2014
لاہور…لاہور میں نہرکنارے جیل روڈ کے نزدیک 2کاریں تیز رفتاری کے باعث ٹکرا کر اْلٹ گئیں،حادثے میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کینال روڈ پر2تیز رفتارکاریں ٹکرا کر اْلٹ گئیں،حادثے میں زخمی شخص کوسروسز اسپتال منتقل کر دیاگیا۔حادثہ اس قدر شدیدتھاکہ اس کی وجہ سے سڑک کے سائیڈ پر لگامضبوط جنگلا بھی اکھڑ گیا،پولیس کا کہناہے کہ ابھی مقدمہ درج نہیں کیا،اگرکوئی فریق درخواست دے گا تو کارروائی کریں گے۔