پاکستان
13 جنوری ، 2014

ملک بھر میں شدید سردی برقرار، استور کا درجہ حرارت منفی 13 ڈگری

ملک بھر میں شدید سردی برقرار، استور کا درجہ حرارت منفی 13 ڈگری

اسلام آباد…ملک بھر میں شدید سردی برقرار ہے اور استور کا درجہ حرارت منفی تیرہ ڈگری تک گرگیا ہے، علاقے کے لوگوں کا پوری دنیا سے زمینی رابطہ 17 دن سے منقطع ہے، بالائی علاقوں میں برف کے نرم گالوں نے ہرمنظرکو دلکش بنادیاہے، مالاکنڈ ڈویژن میں سخت سردی کے باوجود سیاحوں کی بڑ ی تعداد دلفریب نظاروں سے خوب محظوظ ہورہی ہے جبکہ خشک میوہ جات،سوپ اورمچھلی جیسی گرماگرم غذاوٴں کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔برف باری کے باعث استور کے مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ 17 روز سے منقطع ہے جس سے مقامی لوگوں کا مشکلات کا سامنا ہے۔بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی ہے۔پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں اور شہروں میں بھی سردی کی لہربرقرارہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹو ں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد،خشک اور آبر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم کوئٹہ،قلات،مالاکنڈ ،ہزارہ،راول پنڈی ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری ہوسکتی ہے۔

مزید خبریں :