پاکستان
13 جنوری ، 2014

ایم پی اے عبدالرحمان کیتھران کی نجی جیل پر چھاپا، 5مغوی بازیاب

ایم پی اے عبدالرحمان کیتھران کی نجی جیل پر چھاپا، 5مغوی بازیاب

بارکھان…بلوچستان کے علاقے بارکھان میں پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی سردارعبدالرحمان کے گھرمیں بنی نجی جیل پرچھاپامارکر پانچ مغویوں کو بازیاب کرانے کادعویٰ کیاہے۔ ڈی آئی جی لورالائی عمران یعقوب منہاس کے مطابق سردار عبدالرحمان کیتھران اور ان کے دس ساتھیوں پر پولیس اہلکاروں پر تشدد اور اسلحہ چھیننے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے بارکھان کے علاقے حاجی کوٹ میں عبدالرحمان کیتھران کی رہائش گاہ پر چھاپا ماراگیا توانھوں نے خودگرفتاری دیدی۔ ڈی آئی جی لورالائی نے بتایاکہ قلعہ نما گھر کی تلاشی لینے پر ایک نجی جیل ملی جس میں زنجیروں میں جکڑے ہوئے چار مرد اور ایک خاتون کو بازیاب کراکے بیس افرادکوگرفتارکرلیاگیا۔ سردار عبدالرحمان کیتھران نے جیونیوز کوبتایا کہ ان کے خلاف مقدمہ سیاسی بنیادوں پر قائم کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :