پاکستان
13 جنوری ، 2014

ملتان: گتہ فیکٹری میں لگی آگ پر 2گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا

ملتان: گتہ فیکٹری میں لگی آگ پر 2گھنٹوں بعد قابو پالیا گیا

ملتان…ملتان میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس پر ریسکیو ٹیموں نے 2 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا۔ ملتان کے علاقے خانیوال روڈ پرگتے کی فیکٹری میں رات گئے آگ لگ گئی جس سے فیکٹری میں موجود بھاری مالیت کا گتا بھی جل گیا۔ اطلاع ملنے پر فائربریگیڈ کی چھ گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ فیکٹری مالک حاجی ارشادکاکہنا ہے کہ فیکٹری بند تھی، ممکنہ طور پر آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

مزید خبریں :