دنیا
13 جنوری ، 2014

فرانسیسی صدر کا اداکارہ سے معاشقہ، بیوی اسپتال میں داخل

فرانسیسی صدر کا اداکارہ سے معاشقہ، بیوی اسپتال میں داخل

پیرس…فرانس کے صدر ایک اداکارہ کی زلفوں کے اسیر کیا ہوئے ان کی اہلیہ کا دل ہی ٹوٹ گیا، بیمار ہوکر اسپتال پہنچ گئیں۔ فرانسیسی صدر فرانسواں اولاند اور اداکارہ ڑولی گائیتے کے درمیان معاشقے نے نہ صرف صدر کی سیاسی بلکہ گھریلو زندگی کو بھی خطرات سے دوچار کردیا ہے۔ معاشقے کی خبریں اور تصویریں منظر عام پر آئیں تو صدر کی اہلیہ کا دل ہی ٹو ٹ گیا۔ خاتون اول اسپتال جا پہنچیں۔ ان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ چیک اپ کے لیے اسپتال میں داخل ہوئی ہیں اور فی الحال آرام کررہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق صدر کے افیئر پر وہ کیا فیصلہ کریں گی یہ بعد میں پتہ چل جائے گا۔ فرانسیسی صدر کی اداکارہ کے ساتھ خفیہ ملاقاتوں کا انکشاف چند دن پہلے ایک میگزین نے کیا تھا۔ فرانسیسی صدر اسکوٹر پر چھپتے چھپاتے اداکارہ ڑولی گائیتے سے ملنے اس کے فلیٹ پر پہنچے تھے۔

مزید خبریں :