دنیا
13 جنوری ، 2014

ترکی کے طیارے کو بم کی افواہ پر مراکش میں اتار لیا گیا

ترکی کے طیارے کو بم کی افواہ پر مراکش میں اتار لیا گیا

کاسا بلانکا…ترکی کے طیارے کو بم کی افواہ پر مراکش میں اتار لیا گیا۔ تلاشی کے بعد جہاز کو کلیئر کردیا گیا۔ترکی کے شہر استنبول سے اڑان بھرنے والا طیارہ برازیل جا رہا تھا جس میں 229 مسافر سوار تھے۔ طیارے میں ایک مشتبہ موبائل فون ملنے پر اسے ہنگامی طور پر مراکش کے کاسا بلانکا ائرپورٹ پر اتار لیا گیا۔ حکام کے مطابق چیکنگ کے بعد طیارے کو کلیئر قرار دے کر برازیل روانہ کر دیا گیا ۔

مزید خبریں :