پاکستان
13 جنوری ، 2014

جشن عید میلاد النبیﷺ،ملتان میں70فٹ لمبے کیک کی تیاری

 جشن عید میلاد النبیﷺ،ملتان میں70فٹ لمبے کیک کی تیاری

ملتان…ملتان میں جشن عید میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں پانچ ہزار پاؤنڈ وزنی کیک تیار کیا جارہا ہے۔ 70 فٹ لمبے اور 4 فٹ چوڑے کیک کی تیاری میں 1400 کلو مکھن، 5 ہزارانڈے ، 600 کلو چینی، 600 کلو میدہ اور 300 کلو میوہ جات استعمال کئے گئے ہیں،منتظمین کے مطابق 25 کاری گر چار دن سے کیک کی تیاری میں مصروف ہیں ،کیک چادروالی سرکار کے سجادہ نشین سید علی حسین شاہ کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جو بعد نماز مغرب حسن پروانہ کالونی میں کاٹا جائے گا۔

مزید خبریں :