پاکستان
13 جنوری ، 2014

چوہدری اسلم کو دوست نے بم پروف گاڑی دی ، جو واپس مانگ لی تھی:اہلیہ نورین

چوہدری اسلم کو دوست نے بم پروف گاڑی دی ، جو واپس مانگ لی تھی:اہلیہ نورین

کراچی…شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے کہا ہے کہ چوہدری اسلم کی سیکیورٹی حکومت کی ذمے داری تھی لیکن بم پروف گاڑی انہیں ایک دوست نے دی۔سی آئی ڈی کے شہیدایس پی چوہدری اسلم کی بیوہ نورین نے جیو نیوز کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے مزید انکشاف کیا کہ دھماکے سے کچھ دن پہلے دوست نے شیشے کا اسکریچ ٹھیک کرنے کے لیے گاڑی مانگی تھی، مجبوراً چوہدری اسلم کو دوسری گاڑی میں سفر کرنا پڑا اور وہ دھماکے میں شہید ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ دوست تعزیت کے لیے بھی نہیں آیا۔ چوہدری اسلم کی بیوہ نورین نے کہا ہے کہ میرے حکومت سے 3مطالبات ہیں، جس جگہ شوہر کی شہادت ہوئی اس کا نام چوہدری اسلم ایکسپریس وے رکھا جائے، میرے بچوں کو بیرون ملک تعلیم دلائی جائے اور ڈی ایس پی کا عہدہ دیا جائے، اور میرے شوہر کو کارکردگی اور خدمات پر اعزاز میں تمغہ دیا جائے۔

مزید خبریں :