پاکستان
13 جنوری ، 2014

پاکستان نے سیزفائر کی خلاف ورزی نہیں کی، ترجمان پاک فوج

پاکستان نے سیزفائر کی خلاف ورزی نہیں کی، ترجمان پاک فوج

راولپنڈی…ترجمان پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کا پاکستان پر ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے کا بیان مسترد کردیا ہے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق ایسے بھارتی الزام اور اشتعال انگیزبیانات کے منفی اثرات ہوتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی آرمی چیف کا بیان حقائق کے منافی ہے۔ ترجمان کے مطابق پاک فوج سیز فائر معاہدے کا اس کے روح کے عین مطابق احترام کرتی ہے۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان24 دسمبر کو ہونے والی ملاقات کے بعد ایل او سی پر صورتحال خاصی بہتر ہوئی ہے، ایسے بھارتی الزام اور اشتعال انگیز بیانات افسوس ناک ہیں اور ان کے منفی اثرات ہوتے ہیں۔

مزید خبریں :