13 جنوری ، 2014
کراچی…پاکستان پیپلز پارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری شہید ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کے گھر تعزیت کیلئے پہنچ گئے۔ اس موقع پر بلاول بھٹوزرداری نے شہید چوہدری اسلم کے اہل خانہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چوہدری اسلم نے کبھی دہشت گردوں کے آگے سرنہیں جھکایا،وہ بہادر اور نڈر افسر تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں چوہدری اسلم کے اہلِ خانہ کے ساتھ ہیں۔