13 جنوری ، 2014
کراچی…رات بھر کے تھکے ہارے چوہدری اسلم کو کراچی پولیس چیف شاہد حیات نے فون کرکے دفتر بلایا تھا، بم پروف گاڑی حکومت کی ذمے داری تھی، لیکن دوست نے دی اور وہ بھی چند دن پہلے واپس لے لی۔شہید پولیس افسر کی بیوہ نورین اسلم نے جیو نیوز کو اپنے خصوصی انٹرویو میں کئی انکشافات کیے۔چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم کا کہنا تھا کہ گھر میں چوہدری اسلم کو آخری فون کراچی پولیس چیف شاہد حیات کا آیا تھا،چوہدری صاحب نے بتایا کہ شاہد حیات نے انہیں فوراً بلایا ہے۔نورین اسلم کا کہنا تھا کہ شہادت سے پہلے چوہدری صاحب مجھے کچھ بتانا چاہتے تھے، چوہدری صاحب نے کہا تھا کہ ایک ضروری بات کرنی ہے، مگر ان سے ضروری بات نہیں ہوسکی تھی۔