پاکستان
13 جنوری ، 2014

عید میلاد النبیﷺ پر سندھ، اسلام آباد، پشاور میں ڈبل سواری بند

عید میلاد النبیﷺ پر سندھ، اسلام آباد، پشاور میں ڈبل سواری بند

کراچی…عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر سندھ، اسلام آباد،راولپنڈی اور پشاور میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائدکردی گئی ہے۔ پشاور اور کوئٹہ میں کل موبائل فون سروس بھی معطل رہے گی،کراچی سمیت سندھ کے 13 اضلاع میں موبائل سروس معطل رہنے کا امکان ہے۔ 12ربیع الاول کو جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہِ وسلم کے سلسلے میں ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلسوں اور جلوسوں کا اہتمام کیا گیا ہے جن کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔عیدمیلادالبنی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر اسلام آباد، راولپنڈی اورپشاور میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔سندھ بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے ہی پابندی ہے۔ ادھر محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت سے کل صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک کراچی سمیت سندھ کے 13 اضلاع میں موبائل سروس معطل رکھنے کی سفارش کی ہے۔کراچی میں سی سی ٹی وی کیمروں سے جلوسوں کی نگرانی ہوگی جبکہ پولیس اور رینجرز سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔ لاہور میں بھی فول پروف سیکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ دس ہزار پولیس اہل کار اور چار ہزار رضاکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ تمام ہوٹلوں اور بس اڈوں کی چیکنگ جاری ہے۔بلوچستان میں بھی کل صبح سات بجے سے شام پانچ بجے تک موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے۔کوئٹہ میں پولیس اور بلوچستان کونسٹیبلری کے دو ہزار اور ایف سی کے 300 سے زائد اہلکار سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے، جلوس کے روٹ کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔ پشاورمیں کل جلوسوں کے راستوں پرموبائل فون سروس بند رہے گی۔

مزید خبریں :