13 جنوری ، 2014
لاہور…جیونیوزکے دلیر اورجرأت مند رپورٹر ولی خان بابر کو بچھڑے آج تین سال ہو گئے۔ پیشہ وارانہ خدمات کی ادائیگی کے د وران شہادت پر انہیں انسانی حقوق ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔ حق اورسچ کے علمبردارجیو نیوز کے رپورٹر ولی خان بابر شہید کو ایوارڈ دینے کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی جس کا اہتمام کیا تھا ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان نے۔ لاہور چیمبر کے صدر سہیل لاشاری نے ولی خان بابر کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔ولی خان بابرشہیدکا ایوارڈ جیونیوز لاہور کے بیوروچیف خاورنعیم ہاشمی نے وصول کیا۔ انہوں نے اسے اپنے لئے ایک اعزاز قرار دیا۔تین سال گزرنے کے بعد بھی ولی خان بابر کے قاتلوں کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا جا سکا۔ شہید کے اہل خانہ کی آنکھیں آج بھی انصاف کی منتظر ہیں۔