14 جنوری ، 2014
واشنگٹن…امریکی صدر باراک اوباما نے سابق وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان سے متعلق اپنی پالیسی پر پورا یقین رکھتے ہیں۔سابق وزیردفاع اور پینٹاگون کے سابق سربراہ رابرٹ گیٹس نے اپنی یادداشتوں پرمبنی کتاب ڈیوٹی میں لکھا ہے کہ صدراوباما افغانستان سے متعلق اپنی پالیسی پرنہ بھروسہ کرتے تھے نہ ہی اس جنگ کو اپنی جنگ سمجھتے تھے۔اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے ناصرف رابرٹ گیٹس کے الزامات مسترد کیے بلکہ سابق وزیردفاع کی تعریف بھی کی۔باراک اوباما کا کہنا تھا افغانستان میں مزید فوج بھیجنے اورفوج کے انخلا کے فیصلوں اور پالیسی پر ان کو پورا یقین ہے۔اس موقع پرامریکی صدر نے کانگریس سے ایران کے جوہری تنازع کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کو ایک موقع دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی نئی پابندیاں لگانے کا وقت نہیں۔