14 جنوری ، 2014
نئی دہلی …بھارت کو پولیو سے پاک قرار دیے جانے پر ممبئی سمیت مختلف شہروں میں جشن منایا گیا۔بھارت میں آخری پولیو کیس کی رجسٹریشن کو 3سال مکمل ہو نے پر اسے پولیو سے پاک قرار دیا جا چکا ہے۔اس اہم کامیابی پر بھارت میں جشن منایا گیا۔ بھارت کو عالمی ادارہ صحت کی جانب سے باضابطہ طور پر مارچ کے مہینے میں پولیو سے پاک قرار دیے جانے کا امکان ہے تاہم اس سلسلے میں کاغذی کارروائی کی جا رہی ہے۔13 جنوری 2011ء میں کولکتہ کی رخسار پولیو کا شکار آخری مریضہ تھی ، جو اب معمول کی زندگی گزارر ہی ہے۔پولیو ایک ایسا مرض ہے جس سے حفاظتی ٹیکوں کی مدد سے بچا جا سکتا ہے۔پاکستان اور افغانستان سمیت چند ایک ملکوں میں یہ مرض اب بھی معصوم بچوں کی معذوری کا سبب بن رہا ہے۔