پاکستان
14 جنوری ، 2014

عیدمیلادالنبی:ملک بھرمیں سیکیورٹی انتظامات سخت،کئی شہروں میں موبائل سروس بند

عیدمیلادالنبی:ملک بھرمیں سیکیورٹی انتظامات سخت،کئی شہروں میں موبائل سروس بند

کراچی…عیدمیلادالنبی کے موقع پرملک بھرمیں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ 12 ربیع الاول پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔محکمہ داخلہ سندھ نے وفاقی حکومت سے کراچی سمیت سندھ کے 13 اضلاع میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کی سفارش کی تھی جس کے تحت کراچی میں صبح 7 بجے سروس معطل ہوگئی۔شہر میں موبائل فون سروس رات 10 بجے تک بند رہنے کا امکان ہے۔سندھ بھرمیں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پہلے ہی پابندی ہے۔ کراچی میں ایم اے جناح روڈ کو صبح 9 بجے سے عام ٹریفک کے لیے بندکردیا جائے گا۔خیبر پختونخوا میں رات 12 بجے سے موبائل فون سروس معطل کردی گئی ہے۔ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موٹرسائیکل پر ڈبل سواری کی اجازت نہیں ہے۔سیکیورٹی کے پیش نظر کوئٹہ سمیت بلوچستان میں بھی صبح سات بجے موبائل فون سروس معطل کردی گئی۔موبائل فون سروس کا شام پانچ بجے تک بند رہنے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :