پاکستان
14 جنوری ، 2014

گلگت بلتستان،مالاکنڈ ڈویژن میں برف باری

گلگت بلتستان،مالاکنڈ ڈویژن میں برف باری

اسلام آباد…گلگت بلتستان اور مالاکنڈ ڈویژن کے کچھ علاقوں میں برفباری ہو رہی ہے ،استور میں 7روز کی برفباری نے راستوں کو بند کردیا اور لوگوں کو گھروں تک محدود کردیا ہے۔گلگت بلتستان کے ضلع استور میں ساتویں روز بھی وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے۔ مسلسل برفباری کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ رابطہ سڑکیں بند ہیں اور لوگ گھروں تک محدود ہیں۔ راستوں کی بند ش کی وجہ سے خوارک کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ دیامر کے بالائی پہاڑی علاقوں میں برف باری سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔مالاکنڈ ڈویژن کے بیشترعلاقوں میں موسم ابر آلود ہے۔ چترال شہر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو رہی ہے۔ جس سے میدانی علاقوں میں سردی بڑھ گئی ہے۔ ساتھ ہی جلانے کی لکڑی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں کوئٹہ،قلات،راول پنڈی ڈویژن ،کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا امکان ہے۔

مزید خبریں :