کاروبار
14 جنوری ، 2014

پاک بھارت تجارتی مذاکرات

پاک بھارت تجارتی مذاکرات

اسلام آباد…پاکستان اور بھارت کے درمیان تجارتی مذاکرات ایک طویل تعطل کے بعد دوبارہ شروع ہورہے ہیں ۔ امن کی آشا لیے پاکستان اور بھارت کے تجارت سے متعلق مذاکرات دوبارہ شروع ہورہے ہیں، ان مذکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے پڑوسی ملکوں کے سفارتکاروں نے 16 ماہ کا انتظار کیا ہے،خطے کے دو اہم ہمسایوں کے درمیان تجارتی مذکرات کو اہمیت کے حامل سمجھا جارہا ہے۔ پاک بھارت تجارتی مذاکرات میں پہلے دونوں ملکوں کے سیکریٹری تجارت ملاقات کرینگے، لیکن پھر 16 جنوری کو تجارت کے وزیرمملکت خرم دستگیر خان بھارتی دارالحکومت نئی دہلی پہنچیں گے جہاں وہ سارک ممالک کے درمیان تجارت سے متعلق اجلاس میں شرکت کرینگے، اجلاس میں ان کی بھارتی ہم منصب آنند شرما سے ملاقات متوقع ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان پٹری سے اترنے والے دو طرفہ تعلقات دوبارہ ٹریک پر آرہے ہیں، ماہرین خطے میں امن و امان اور معاشی بہتری کے لئے پر امید ہیں۔پاک بھارت تجارتی مذاکرات کو اہمیت کے حامل سمجھا جارہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ امن کی آشا لیے پاک بھارت تجارتی سیکریٹریز کے درمیان ملاقات سے مستقبل قریب میں مزید ہم آہنگی پیدا ہوگی۔

مزید خبریں :