پاکستان
14 جنوری ، 2014

کراچی :12ربیع الاول کے جلوسوں کا سلسلہ جاری

کراچی :12ربیع الاول کے جلوسوں کا سلسلہ جاری

کراچی …کراچی میں بارہ ربیع الاول کا مرکزی جلوس میمن مسجد بولٹن مارکیٹ سے برآمد ہونے کے بعد اپنے راستے پر رواں دواں ہے،شہر میں جشن ولادت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں کورنگی سے بھی جلوس نکالاگیا،جس میں شمع رسالت کے پروانوں نے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کا عزم کیا۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔ مرکزی جلوس کے ساتھ شہر کے مختلف علاقوں سے بھی جلوس نکالے جارہے ۔کراچی کے علاقے کورنگی میں بھی جشن آمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی مناسبت سے جلوس نکالا گیاجس کی قیادت مولانا جمیل احمد امینی، مولانا ابرار احمد رحمانی، شاہ سراج الحق قادری اور دیگرعلماء و مشائخ نے کی۔ جلوس کے شرکاء کے استقبال کیلئے ایم کیو ایم کی جانب سے کیمپ لگائے گئے تھے جہاں پانی کی سبیلیں اور نذر نیازکا انتظام کیا تھا۔ جلوس کے شرکاء تمام راستے درود و سلام کا وردکرتے رہے اور مرحبا یا مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی صدائیں بلند کرتے رہے۔علمائے کرام کا کہناتھا کہ رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام امن اور محبت ہے اور ہم بھی اس پیغام کو لیکر چلتے رہیں گے۔

مزید خبریں :