پاکستان
14 جنوری ، 2014

لاہور:گورنر ہاوٴس میں خواتین کی محفل میلاد،بیگم کلثوم نواز کی خصوصی شرکت

لاہور:گورنر ہاوٴس میں خواتین کی محفل میلاد،بیگم کلثوم نواز کی خصوصی شرکت

لاہور…گورنر ہاوٴس لاہورمیں محفل میلاد خاتون اول بیگم کلثوم نوازشریف نے بھی شرکت کی۔ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں گورنر ہاوٴس لاہور میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں خاتون اول بیگم کلثوم نواز نے بھی شرکت کی ۔محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں گورنر ہاوٴس لاہورمیں منعقدہ محفل میلاد میں ملک کی معروف خواتین نعت خوانوں نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔اس روح پرور محفل میں بیگم کلثوم نواز کے علاوہ گورنر پنجاب کی اہلیہ پروین سرور ، بیگم سردار لطیف کھوسہ اوردیگر خواتین نے شرکت کی۔محفل میلاد میں سرور کائنات حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم کے حضور ہدیہ درود و سلام پیش کیا گیا۔

مزید خبریں :