پاکستان
14 جنوری ، 2014

مشرف کو باہرنہیں جانے دینگے،خفیہ ہمدردی والے ناکام ہوگئے، سعد رفیق

مشرف کو باہرنہیں جانے دینگے،خفیہ ہمدردی والے ناکام ہوگئے، سعد رفیق

لاہور…ن لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو بیرون ملک نہیں جانے دیا جائے گا، ان سے خفیہ طور پر ہمدردی رکھنے والے ناکام ہوگئے ۔ وزیر ریلوے سعد رفیق کا کہناہے کہ پرویز مشرف عوام کی نظر میں مجرم ہیں، بیرون ملک نہیں جانے دیا جائے گا۔ خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ جی ایس سی اسٹیٹس کے ثمرات ملنا شروع ہوگئے ہیں ۔لاہور میں وزیرمملکت انوشہ رحمان کے والد کی رسم قل پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق پرویز مشرف کے خفیہ ہمدرد ناکام ہو گئے ہیں، وزیراعظم کو سزا ہو سکتی ہے تو پرویز مشرف کو کیوں نہیں۔ وزیر مملکت برائے تجارت وٹیکسٹائل خرم دستگیر کاکہناتھاکہ پاکستان کو جی ایس پی پلس سٹیٹس کے حصول کیلئے دس سال نتظار کرنا پڑا،اب اس اسٹیٹس کے ثمرات سامنے آنے شروع ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :