پاکستان
14 جنوری ، 2014

خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی کااستقبالیہ کیمپوں کا دورہ

خالد مقبول صدیقی و اراکین رابطہ کمیٹی کااستقبالیہ کیمپوں کا دورہ

کراچی…متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، رابطہ کمیٹی کے اراکین احمد سلیم صدیقی ،عبد الحسیب ،عادل خان اور رشید گوڈیل نے جشن عید میلا د النبی ﷺ کے موقع پرشہر میں نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پر لگائے گئے ایم کیوایم کے استقبالیہ اور طبی کیمپوں کا دورہ کیا اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور ایم کیوایم علماء کمیٹی کے اراکین ان کے ہمراہ تھے ۔ رابطہ کمیٹی اراکین ،ایم کیوایم کی جانب سے بہادر آبادچورنگی پر لگائے گئے مرکزی استقبالیہ کیمپوں پر گئے جہاں انہوں نے استقبالیہ کیمپوں سے جلوسوں کے شرکاء کا خیر مقدم کیا اور انہیں قائد تحریک الطاف حسین کی جانب سے جشن عید میلا د النبی ﷺ کی مبارکباد پیش کی ۔ رابطہ کمیٹی نے استقبالیہ اور طبی کیمپوں پر خدمات انجام دینے والے ایم کیوایم کے کارکنان اور خدمت خلق فاؤنڈیشن کے رضاکاروں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہاکہ جشن عید میلا د النبی ﷺ پر عاشقان ِ رسول ﷺ کی جتنی خدمت کی جائے اور سہولیات فراہم کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 12ربیع الاول مقدس اور بابرکت دن ہے اوراللہ تعالیٰ اس دن کی رحمتوں اور برکتوں سے سب کو منور فرمائے ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے شعبہ اطلاعات کے رکن قمرمنصورکے والدعبدالغفورصدیقی کی علالت پرگہری تشویش کا اظہار کیاہے اوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی کے ہمراہ ارکان رابطہ کمیٹی احمدسلیم صدیقی اوررشیدگوڈئل نے کراچی کے مقامی اسپتال کادورہ کیا اور اسپتال میں زیرعلاج سابق حق پرست رکن سندھ اسمبلی ومرکزی شعبہ اطلاعات کے رکن قمرمنصورکے والدعبدالغفورصدیقی کی عیادت کی اورقائدتحریک جانب سے ان کی خیریت دریافت کی ،انہوں نے عبدالغفورصدیقی کی صحت یابی کیلئے بھی دعاکی ۔علاوہ ازیں متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اردو یونیورسٹی شعبہ ابلاغ کے بانی چیئرمین ، معروف سینئر صحافی اور دانشور پروفیسر حسن عسکری فاطمی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کوجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)






مزید خبریں :