15 جنوری ، 2014
سوات ، مانسہرہ ، غذر… منگل اور بدھ کی درمیانی شب سوات ، مانسہرہ ، چترال اورگلگت بلتستان میں زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اطلاعات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب ضلع غذر اور ضلع دیامر کے علاوہ چترال ، سوات اورمانسہرہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے اور سخت سردی اوربرفباری میں کھلے آسمان تلے بیٹھے رہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ کا مرکز افغانستان کے ہندوکش پہاری سلسلہ میں تھا جس کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.0 درجہ تھی۔