15 جنوری ، 2014
لاہور…اسلام آباد ہائی کورٹ سے بحال ہونے و الے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ کل یا پرسوں چارج سنبھال لوں گا،بھارت سے کرکٹ ڈپلومیسی اولین ترجیح ہو گی موجودہ حکومت سے کوئی اختلاف ہے نہ جنگ، مل کر کام کریں گے، کھلاڑیوں کی سلیکشن ہو یا انتظامی معاملات وہ مداخلت نہیں کرتے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیو نیوز سے خصوصی بات چیت کے دوران کیا ۔ ذکاء اشرف کا مزید کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے بھی اچھی کوششیں کی ہوں گی، جوکمی رہ گئی انہیں پوراکریں گے، ہماری خواہش ہے کہ حکومت کے ساتھ مل کر چلیں، کرکٹ اور بورڈ کو جو بھی مسائل ہیں انہیں دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ذکااشرف کا کہنا تھا کہ میرے مخالفین کی درخواست منسوخ کردی گئی، میں کبھی کرکٹ میں سیاست کو نہیں لایا۔