15 جنوری ، 2014
ممبئی…بھارت میں سال 2014ء میں پہلے اسکرین ایوارڈز کا میلہ دپیکا پڈوکون نے جیت لیا۔ انہوں نے بیسٹ ایکٹریس اور بیسٹ ایکٹریس پاپولر کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔ 20 ویں سالانہ اسکرین ایوارڈز کی تقریب بھارتی فلم نگری ممبئی میں ہوئی۔ میزبانی کے فرائض بالی وڈ بادشاہ شاہ رخ نے ادا کیے ۔رواں سال ہونے والے پہلے ایوارڈ فنکشن میں بہترین اداکارہ کاایوارڈ فلم رام لیلا سے دپیکا پڈوکون لے اڑیں۔بہترین اداکار کا ایوارڈ بھاگ ملکھا بھاگ پر فرحان اختر کو دیا گیا۔بیسٹ پاپولر ایکٹر شاہ رخ خان رہے، جنہوں نے چنئی ایکسپریس میں عام آدمی کی خوب پاور دکھائی۔بہترین فلم بھارتی ایتھلیٹ کی زندگی پر مبنی بھاگ ملکھا بھاگ رہی،فلم میں فرحان کے ساتھ سونم کپور جلوہ گرہوئی تھیں۔لائف ٹائم ایچومنٹ ایوارڈبگ بی امیتابھ بچن کو دیا گیا۔اسپیشل افیکٹ کے لیے ریتھک روشن کی کرش تھری بہترین فلم رہی۔عاشقی ٹو سے بیسٹ پلے بیک سنگر میل ارجیت سنگھ ”تم ہی ہو“ گانے کے لیے قرار پائے،سن رہا ہے نہ تو کے لیے شریا گوشال فلم عاشقی ٹوسے ہی بیسٹ پلے بیک سنگرفی میل رہیں ۔بہترین موسیقی ترتیب دینے کا ایوارڈ فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے لیے پریتم کو ملا۔فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے ڈانسنگ اسٹیپ نے سب کو ہی دیوانہ بنادیا، بہترین کریوگرافر کا ایوارڈ بدتمیز دل کے لیے رومیو ڈی سوزا ر نے جیت لیا۔