پاکستان
16 جنوری ، 2014

پرویز مشرف کے امریکی معالج کا سرٹیفکیٹ خصوصی عدالت میں پیش

پرویز مشرف کے امریکی معالج کا سرٹیفکیٹ خصوصی عدالت میں پیش

اسلام آباد…پرویز مشرف کے امریکی معالج ارجمند ہاشمی کا سرٹیفکیٹ خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا جس میں انہوں نے تجویز کیا ہے کہ پرویز مشرف کا دل کا عارضہ تشویش ناک حد تک بڑھ گیا ہے انہیں علاج کے لیے امریکہ بھجوایا جائے۔ غداری کیس کی سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکلاء نے امریکی معالج ڈاکٹر ارجمند ہاشمی کا ایک سرٹیفیکیٹ پیش کیا۔ امریکی ڈاکٹر ارجمند ہاشمی نے لکھا ہے کہ پرویز مشرف 2006 کے بعد سے ان کے زیر علاج رہے ہیں اور وہ ٹیکساس میں قائم پیرس ریجنل میڈیکل سنٹر سے معائنہ کراتے ہیں ، انہیں رپورٹ دیکھنے سے پتہ چلا کہ پرویز مشرف کے دل کا عارضہ بڑھ گیا ہے ، میڈیکل رپورٹ میں ظاہر علامات تشویش ناک ہیں، جو دل کے دورے کاا سبب بن سکتی ہیں لہذا انہیں علاج کے لیے امریکہ بھجوایا جائے۔

مزید خبریں :