پاکستان
16 جنوری ، 2014

شمالی بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ررہنے کا امکان

شمالی بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود ررہنے کا امکان

اسلام آباد…ہزارہ اور مالاکنڈ ڈویژن میں موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے اورسردی کی شدت میں کمی نہیں ہوئی ہے۔ سردی نے ایندھن اور جلانے کی لکڑی کے دام بھی بڑھادیئے ہیں۔بلوچستان میں بھی موسم سرد ہے۔ شمالی علاقوں چمن ،پشین ،زیارت اور کان مہتر زئی سمیت کئی علاقے سردی کی لپیٹ میں ہیں۔کرم ایجنسی سمیت قبائلی علاقوں میں موسم سرد ہے۔ سردی میں اضافے نے قبائلیوں کی مشکلات بڑھادی ہیں ۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ،بلوچستان کے شمالی علاقے،مالاکنڈ ڈویژن اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔ سرگودھا،گوجرانوالہ ،راولپنڈی میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے ۔

مزید خبریں :