دنیا
16 جنوری ، 2014

آسٹریلیا میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے،گرینڈ سلم ٹورنامنٹ بھی متاثر

آسٹریلیا میں گرمی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے،گرینڈ سلم ٹورنامنٹ بھی متاثر

سڈنی…آسٹریلیا میں سورج آب وتاب سے چمک رہا ہے ، گرمی عروج پر ہے، آسڑیلیا کا پارہ 45 ڈگری سے بھی بڑھ گیا ہے،تو کھیل نماشے بھی رک گئے ، گرینڈ سلم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن بھی تعطل کاشکار ہوگیا۔آسڑیلیا میں ایک ہفتے سے سورج تمتما رہا ہے، اور گرمی کی شدت میں انتہائی اضافہ ہوگیا ہے۔جنوبی اور جنوب مشرقی علاقوں میں گرمی بھگانے اور کول کول رہنے کیلئے لوگ ساحل سمندر اور پولز کا رخ کر رہے ہیں ،میلبرن میں پڑنے والی شدید گرمی نے کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کو بھی پسینے میں شرابور کردیا،یہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈرہا، جس کے باعث آسڑیلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ تعطل کاشکا ر ہوگیا ہے،دوسری جانب آسٹریلیا کے مختلف علاقوں میں350 مقامات پر جنگلات میں آگ بھڑک رہی ہے ، جسے بجھانے کیلئے سیکڑوں فائرفائٹرز حصہ لے ر ہے ہیں۔ ایڈیلیڈ میں 46 دگری سینٹی گریڈ ہونے کا امکان ہے۔اقوام متحدہ کی ورلڈمیٹرولوجیکل آرگنائزیشن کے مطابق یہ دنیا کا سب سے گرم ترین شہر ہوسکتا ہے ۔

مزید خبریں :