16 جنوری ، 2014
بیروت…لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری کی ہلاکت کے مقدمے کی سماعت جمعرات سے ہیگ کے نزدیک اقوام متحدہ کے قائم کردہ خصوصی ٹرایبونل میں ملزمان کی عدم موجودگی میں مقدمے کی سماعت شروع ہورہی ہے۔ رفیق حریری قتل کیس کی سماعت 25 مارچ 2013ء کو شروع ہونا تھی لیکن شواہد کی فراہمی میں تاخیر اور لبنانی حکومت کی جانب حزب اللہ کے چار مشتبہ ملزموں کی عدم گرفتاری کی وجہ سے اس کو ملتوی کردیا گیا تھا۔ لبنان کے سابق وزیراعظم رفیق حریری فروری 2005ء مِیں بیروت میں کاربم دھماکے بائیس افراد سمیت جاں بحق ہوگئے تھے۔لبنانی تنظیم حزب اللہ کے ارکان پر سابق وزیراعظم اور ان کے ساتھیوں کو قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا لیکن حزب اللہ متعدد مرتبہ اس واقعہ میں ملوث ہونیکی تردید کرچکی ہے۔جبکہ استغاثہ نے چاروں ارکان کو ان کے موبائل فونز کے بم دھماکے سے قبل اوربعد کے ریکارڈز کی بنیاد پر ماخوذ کیا گیا تھا۔