16 جنوری ، 2014
لاہور…ذکا اشرف پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کا چارج سنبھالنے ہیڈ آفس پہنچ گئے ، انہوں نے بورڈ کے پیٹرن نواز شریف کے ساتھ مل کر چلنے کی خواہش کا اظہار کیا،چیئرمین پی سی بی ذکااشر ف نے کہا کہ عدالت کے حکم سے آیا ہوں اور بورڈ کا جمہوری سیٹ اپ چار سال کا ہے ۔ذکااشرف چارج سنبھالنے پی سی بی ہیڈکوارٹرپہنچے توبورڈملازمین اورعہدے داروں نے ان کااستقبال کیا۔ ذکااشرف نے کہاکہ سچ کی جیت ہوئی ہے،عدلیہ آزاد نہ ہوتی یہ دن کبھی نہیں آتا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ نجم سیٹھی کے اچھے کام قابل تعریف ہیں،چیف سلیکٹراورکوچ کامعاملہ دوچاردن میں حل کردیں گے۔ذکااشرف نے کہاکہ ایشیاکپ میں پاکستان ٹیم بھیجنے کافیصلہ سیکورٹی ٹیم کی رپورٹ کی روشنی میں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ مصباح ابھی مکمل فٹ ہیں،ورلڈکپ 2015دورہے،اس میں سب کی شمولیت فٹنس سے مشروط ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلہ کا بھی احترام کریں گے اگر تفضل رضوی عدالت جاناچاہیں تو ضرور جائیں ،کسی کیخلاف کارروائی کا ارادہ نہیں ہے ۔ہمارے آئی سی سی سے اچھے تعلقات ہیں نجم سیٹھی کے لیے میری نیک خواہشات ہیں جو معاملات ہیں سب کی مشاورت سے بہتر بنائیں گے ۔مشکل پیش آئی تو آئی سی سی سے بھی رابطہ کریں گے قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ کا معاملہ دو ،تین روز میں حل کرلیں گے ۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مجھے نہیں ہٹایا تھا ،وزیراعظم نوازشریف پیٹرن ہیں ، ان کا احترام کرتا ہوں ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی تاریخ میں چلا جانے والا واپس نہیں آیا،ہم نے نئی تاریخ رقم کی ہے بحالی میں ملازمین کی دعاوٴں کا بھی دخل ہے۔