16 جنوری ، 2014
شارجہ…شارجہ ٹیسٹ کے پہلے دن سری لنکا نے 5 وکٹ پر 220 رنز بنالئے، سعید اجمل نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔شارجہ میں جاری میچ کے پہلے دن سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ تو کیا لیکن صرف 31 کے اسکور پر محمد طلحہ نے کوشال سلوا کو 17پولین بھیج دیا۔ کارونا رتنے بھی صرف 34 بناکر عبدالرحمان کا شکار ہوئے۔ ایسے میں سینئیر کھلاڑیوں مہیلا جے وردھنے اور کمار سنگاکارا نے اننگز کو سنبھالا۔ سنگاکارا 52 رنز بناکرجنید خان کا شکار بنے۔ جے وردھنے صرف 3رنز کی کمی سے نصف سنچری نہ بناسکے، انہیں سعید اجمل نے آوٴٹ کیا۔ دنیش چندی مل بھی صرف 11 رنز بناسکے۔ پہلے دن سری لنکا نے 5 وکٹ پر 220 رنز بنالئے۔ پرسننا جے وردھنے 28 اور کپتان اینجلو میتھیوز 24 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں۔ سعید اجمل نے دو کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔