پاکستان
17 جنوری ، 2014

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نہ رک سکے

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نہ رک سکے

کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور فائرنگ کا سلسلہ نہیں رک سکا، گزشتہ روز بھی دو پولیس اہلکاروں اور ایک ڈاکٹر سمیت 6افراد موت کی آغوش میں دھکیل دیے گئے۔ کراچی میں بفرزون کے سیکٹر15اے ون میں کلینک کے باہر گاڑی پر فائرنگ کرکے ڈاکٹر آصف حسین کو قتل کردیا گیا۔ سائیٹ میں گاڑی پر فائرنگ کرکے جنید علی کو قتل کردیاگیا، ایس پی سائیٹ کے مطابق مقتول کی گاڑی سے جہادی لٹریچر ملا ہے۔ نارتھ کراچی میں شفیق موڑ کے قریب نقاب پوش ملزمان نے تیموریہ تھانے کی موبائل پر فائرنگ کردی جس سے ہیڈ کانسٹیبل جاوید اورکانسٹیبل آصف جاں بحق ہوگئے جبکہ کانسٹیبل سلیم اور راہ گیر خاوند خان زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہوسکتا ہے۔ کارساز کے قریب مبینہ طور پر غلطی سے پستول چل جانے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رشید آباد میں گھر سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، منگھوپیر میں دو گروہوں میں فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوگئے۔

مزید خبریں :