17 جنوری ، 2014
کراچی…ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرفاروق ستار نے دہشت گردحملے میں شہیدہونے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کااظہارکیا ہے۔ اپنے بیان میں ڈاکٹرفاروق ستارنے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اورپورے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے مگرحکومت کی سوئی مذاکرات پر اٹکی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے طالبان کے بارے میں معذرت خواہانہ رویہ اختیارکیا ہواہے۔