30 مارچ ، 2012
لاہور … پنجاب اسمبلی میں توانائی بحران کے حل کیلئے قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے جس کے تحت صوبوں میں گیس اور بجلی کی تقسیم مساوی بنیاد پر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی میں توانائی بحران کے حل سے متعلق قرار داد پیش کی گئی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا ہے۔ قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ صوبوں میں گیس اور بجلی کی تقسیم مساوی بنیادوں پر اور پن بجلی کے منصوبوں پر مناسب ورکنگ کی جائے۔ قرار داد کے مطابق ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن معاہدے کو عملی شکل دینے اور تیل پر انحصار کم کرنے کیلئے پن بجلی کے منصوبوں کو مناسب اور فوری فنڈنگ کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی کی قرار دادمیں مزید کہا گیا ہے کہ فیول ایڈجسٹمنٹ کے ماہانہ طریقہٴ نظرثانی کو بند کیا جائے۔