پاکستان
30 مارچ ، 2012

خارجہ پالیسی : پارلیمانی کمیٹی کی 3 سفارشات پر اعتراض ہے، چوہدری نثار

خارجہ پالیسی : پارلیمانی کمیٹی کی 3 سفارشات پر اعتراض ہے، چوہدری نثار

اسلام آباد … قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان نے خارجہ پالیسی سے متعلق قرار داد کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی 3 سفارشات پر اعتراض ہے، کوئی ملک اپنی سرزمین پر کسی دوسرے ملک کو بیس قائم کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ مسلم لیگ ن کے چوہدری نثار علی خان اسلام آباد میں اقبال ظفر جھگڑا اور مشاہد اللہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی سے متعلق قرار دادکی کچھ شقوں پر اختلافات ہیں، کوئی ملک اپنی سرزمین پر کسی دوسرے ملک کو بیس قائم کرنے کی اجازت نہیں دیتا، ن لیگ خارجہ پالیسی سے متعلق قرار داد میں ایسی شق کی مخالفت کرے گی۔ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ خارجہ پالیسی کی کئی شقیں ایسی ہیں جن کی حمایت کرتے ہیں، خارجہ پالیسی میں شامل شقوں پر عملدرآمد کیا جانا مسئلہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی کی بہت سی سفارشات ملکی مفاد میں ہیں، مجموعی طور پر قرار داد کی حمایت کرتے ہیں، کمیٹی کی 3 سفارشات ایسی ہیں جن پر اعتراض ہے۔

مزید خبریں :