پاکستان
17 جنوری ، 2014

پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات27 جنوری کو واشنگٹن میں ہوں گے

 پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات27 جنوری کو واشنگٹن میں ہوں گے

اسلام آباد… پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات27 جنوری کو واشنگٹن میں ہوں گے، پاکستانی وفد کی قیادت مشیر خارجہ سرتاج عزیز جبکہ امریکی وفد کی نمائندگی جان کیری کریں گے۔ دفتر خارجہ اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹریٹجک مذاکرات میں پانچ ورکنگ گروپس کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا اور اقتصادی ترقی کے لئے پاکستان کی ترجیحات پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاک امریکا اسٹریٹجک مذاکرات گزشتہ سال اگست میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورہ پاکستان کے موقع پر بحال ہوئے تھے۔

مزید خبریں :