17 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی پولیس میں تبادلے اور تقرریوں کے مسئلے پر افسران میں شدید اختلافات پائے جاتے ہیں۔ دوسری جانب راوٴ انوار نے ایس ایس پی ملیر کا چارج سنبھال لیا ہے۔ذرائع کے مطابق راوٴ انوار احمد نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے جبکہ کراچی پولیس چیف اور دیگر سینئر افسران کو ان کی تعیناتی پر شدید تحفظات ہیں۔ ذرائع کے مطابق راوٴ انوار کی تعیناتی پر کراچی پولیس چیف سمیت سئینر افسران چھٹی پر جاسکتے ہیں جبکہ رینجرز حکام نے بھی کراچی میں پولیس افسران کے تبادلے پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ایسٹ منیر احمد شیخ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات کے آئندہ ہفتے بیرون ملک چھٹیوں پر چلے جانے کا امکان ہے۔