17 جنوری ، 2014
پشاور…پشاور کے تبلیغی مرکز میں نماز مغرب کے دوران ہونے والے دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ پولیس نے تیار کرلی ہے۔ دوسری جانب علاقے میں سیکورٹی سخت گردی گئی ہے اور مرکز کے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پھٹنے والا دھماکا خیز مواد پانچ کلوگرام گھی کے ڈبے میں چھپا کر بستر میں لپیٹا گیا تھا جبکہ پانچ، پانچ کلوگرام کے دو دیگر بموں کو بھی بستروں میں چھپایا گیا تھا، جنہیں ناکارہ بنادیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق تبلیغی مرکز کی سیکورٹی مرکز کی انتظامیہ نے اپنے ذمہ لے رکھی ہے اور پولیس کو اجازت نہیں دی جاتی۔ ڈی ایس پی کینٹ محمد عارف نے جیونیوز کو بتایا کہ تبلیغی مرکز میں دھماکے کے بعد علاقے میں سیکورٹی سخت کردی گئی ہے۔مرکز کے گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کر دیا گیا ہے اور بستروں اور دیگر سامان کی چیکنگ کے بعد لوگ تبلیغی مرکز میں داخل ہوں گے۔