پاکستان
30 مارچ ، 2012

کراچی: منگھو پیر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، پولیس

کراچی … پولیس کے مطابق منگھو پیر کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگا، ترجمان اے این پی کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص عوامی نیشنل پارٹی سندھ کونسل کا رکن تھا۔ پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے منگھوپیر میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ ترجمان اے این پی کے مطابق منگھوپیر میں فائرنگ سے جاں بحق شخص کا تعلق اے این پی سے ہے اور وہ پارٹی کی سندھ کونسل کے رکن تھے۔ جبکہ وزیر اطلاعات عوامی نیشنل پارٹی سندھ پیر ریاض گل نے منگھوپیر میں اے این پی سندھ کونسل کے رکن کی فائرنگ سے ہلاکت کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو جلدگرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

مزید خبریں :