18 جنوری ، 2014
لاہور…ریلوے کی خاتون جونیئر کلر ک نے ریلوے ہی کے گریڈ 21 کے افسر کو ان کے دفتر میں تھپڑ رسید کر دئیے، پولیس کو دی گئی درخواست میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ریلوے افسر اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جس سے وہ حاملہ ہو گئی۔ دوسری جانب افسرنے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ منہ پر تھپڑ کھانے والا یہ کوئی عام شخص نہیں،ریلوے کا گریڈ 21 کاافسر ہے اور اس کے منہ پر تھپڑ مارنے والی 23 سالہ لڑکی ریلوے کی جونئیر کلرک ہے جسے باپ کی وفات کے بعد ریلوے میں ملازمت ملی۔ جونیئر کلرک کہتی ہے کہ افسر کا اس پر دل آگیا، پہلے جھوٹا نکاح کیا پھر طلاق کا ڈرامہ رچایالیکن زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، بالآخروہ حاملہ ہو گئی۔ ریلوے افسر نے جیونیوز کو بتایا کہ لڑکی اس پر جھوٹا الزام لگا رہی ہے، حقائق جاننے کے لئے ڈی این اے ٹیسٹ کرا یا جائے۔ ریلوے کی جونئیر کلر ک نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں افسرکے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرا دی ہے اور کہا ہے کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ خود کشی کر لے گی۔