18 جنوری ، 2014
کراچی…کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ایک گھرمیں آگ لگنے سے میاں بیوی اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دستگیرمیں واقع ایک گھرمیں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر2 فائرٹینڈرکی مدد سے قابو پا لیا گیا۔ آگ لگنے سے گھر میں موجودافرادعاصم، اس کی اہلیہ ارم اور 2 بچے شارق اورقرة العین جھلس کر شدید زخمی ہو گئے، جنھیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔