پاکستان
18 جنوری ، 2014

بگٹی مہاجرین کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ،3 افراد جاں بحق

بگٹی مہاجرین کے قافلے میں شامل گاڑی کو حادثہ،3 افراد جاں بحق

جیکب آباد…جیکب آباد کے قریب بگٹی مہاجرین کے قافلے میں شامل گاڑی الٹ گئی۔حادثے میں خاتون اور اس کی بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق بگٹی مہاجرین کا ایک قافلہ ڈیرہ الہ یار سے سکھر جارہا تھا کہ جیکب آباد بائی پاس کے قریب ان کی گاڑی الٹ گئی۔شاہ زین بگٹی کے مطابق حادثہ گاڑی کے ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔حادثے میں ماں بیٹی اور ایک بچہ جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو سول اسپتال جیکب آباد منتقل کیاگیا۔بعدازاں قافلے کے دیگر افراد منزل کی جانب روانہ ہوگئے۔

مزید خبریں :