18 جنوری ، 2014
لاہور…لاہور اور اس کے گردونواح میں ہلکی بارش سے دھند کے بادل چھٹ گئے اور موسم خوشگوار ہو گیا۔لاہور اور گردونواح میں میں 2 روز سے شدید دھند چھائی ہوئی تھی۔موسم نے کروٹ لی اور دن بھر چھائے رہنے والے بادل رات کی تاریکی میں برس پڑے جس سے دھند چھٹ گئی اور مطلع آبرآلود ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رم جھم کا یہ سلسلہ صبح تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے صبح سورج پوری آب وتاب کے ساتھ نکلنے کی پیشنگوئی کی ہے تاہم رات کو ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں خاصا اضافہ ہوا ہے۔