18 جنوری ، 2014
کراچی…رات گئے فائرنگ سے جاں بحق نجی ٹی چینل کے تین کارکنوں کی نماز جنازہ آج ادا کی جائے گی ، واقعے پر صحافتی تنظیموں کی شدید مذمت ،آج احتجاج کیا جائے گا۔ بورڈ آفس کے قریب نجی ٹی وی چینل کی سیٹلائٹ وین میں کارکن فرائض کی انجام دہی کیلیے موجود تھے کہ چار مسلح افراد نے حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور، گارڈ اور ٹیکنیشن شدید زخمی ہوگئے، ایس پی نارتھ ناظم آباد کے مطابق فائرنگ سائلنسر لگے 32بور کے پستول سے کی گئی، وین کے قریب سے گولیوں کے 5 جبکہ وین کے اندر سے 13 خول ملے ہیں۔آزادصحافت پر کیے جانے والے اس حملے کی صحافتی تنظیموں نے سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اورآج کراچی سمیت ملک بھرکے پریس کلبوں کے باہر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔